ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مچھلی پالن سے متعلق عنقریب نیا قانون: مادھو راج

مچھلی پالن سے متعلق عنقریب نیا قانون: مادھو راج

Fri, 24 Jun 2016 17:44:52  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔23؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر مملکت برائے مچھلی پالن ونوجوانان امور پرمود مادھو راج نے آج بتایاکہ مچھلی پالن سے متعلق یکساں قانون جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے تمام ریاستوں کے وزرائے مچھلی پالن اجلاس بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے علاوہ مستقبل میں رونما ہونے والے مسائل سے متعلق اجلاس میں تبادلۂ خیال کیا جائے گاجس میں مرکزی وزیر کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ان کے مطابق بیرون ممالک میں ماہی گیروں کیلئے سخت قوانین موجود ہیں۔ سمندروں میں مچھلیوں کی نسلیں تباہ ہورہی ہیں ،ایسے میں ان کے تحفظ کیلئے قانون ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کھلاڑیوں کو روزگار کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے اور خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ مادھو راج نے بتایاکہ ان کا تعلق بھی ماہی گیر خاندان سے ہی ہے۔ ایسے میں وہ ان کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ کابینہ میں ردوبدل ظاہر کرنے سے متعلق انہوں نے انکار کردیا۔اور بتایاکہ ابھی وہ اس قابل نہیں بن پائے ہیں کہ اس طرح کی باتوں پر ردعمل ظاہر کریں۔ 


Share: